افغان صدر کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون 

افغان صدر کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون 
افغان صدر کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے عید الاضحی کی مبارکباد دی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماﺅں میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں کورونا کے باعث اموات پر افسوس ہوا ،امید ہے کہ افغانستان جلد کورونا پر قابو پا لے گا ۔عمران خان نے افغان صدر کو کورنا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا اور بتا یا کہ کورونا وائرس سے لوگوں کی زندگیاں محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ روزگار اور معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے پر توجہ دی گئی ۔اس موقع پر افغان امن عمل کے حوالے سے بھی وزیراعظم نے افغان صدر کو پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔ان کاکہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے یہ پراسس بہت ضروری ہے ۔

مزید :

قومی -