”پتہ نہیں کیا باتیں کرتا ہے یہ۔۔۔“ شعیب اختر نے وریندر سہواگ کو زوردار جواب دیدیا

”پتہ نہیں کیا باتیں کرتا ہے یہ۔۔۔“ شعیب اختر نے وریندر سہواگ کو زوردار جواب ...
”پتہ نہیں کیا باتیں کرتا ہے یہ۔۔۔“ شعیب اختر نے وریندر سہواگ کو زوردار جواب دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میدان میں سہواگ کیساتھ کسی طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی، اگر اس نے کوئی الٹی بات کی ہوتی تو وہیں مارتا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز وریندر سہواگ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شعیب اختر بھارت کی تعریف اس لئے کرتے ہیں تاکہ پیسے کما سکیں، جبکہ اس سے قبل وہ ایک بیان میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ میچ کے دوران شعیب اختر نے مجھے باﺅنسر مارا اور جملے کسے جس پر میں نے دوسرے اینڈ پر موجود سچن ٹنڈولکر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شعیب اختر کو جواب دیا۔ 

شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیسے اللہ کی ذات دیتی ہے، بھارت نہیں لیکن میں نفرت کی بنیاد پر بات نہیں کر سکتا اور ہندوستان سے نفرت نہیں کر سکتا، سہواگ کے اس بیان کے بعد ان سے بات ہوئی تو وہ شکایت ہی کر رہے تھے۔ دوسرے بیان سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میدان میں ایسا کچھ نہیں ہوا، یہ غلط بات ہے، میرے ساتھ ایسی بات کر کے بچے گا؟ میں چھوڑوں گا؟ میں پہلے گراﺅنڈ میں ماروں گا اور پھر ہوٹل جا کر بھی ماروں گا، یہ من گھڑت بات ہے، پتہ نہیں کیا لگا ہوا ہے۔ 

مزید :

کھیل -