خود کشی سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت گوگل پر کیا سرچ کرتے رہتے تھے اور کیا واقعی ریا کے اکاؤنٹ میں ان کے پیسے منتقل ہوتے رہے؟ تحقیقات میں اہم پیشرفت

خود کشی سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت گوگل پر کیا سرچ کرتے رہتے تھے اور کیا واقعی ...
خود کشی سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت گوگل پر کیا سرچ کرتے رہتے تھے اور کیا واقعی ریا کے اکاؤنٹ میں ان کے پیسے منتقل ہوتے رہے؟ تحقیقات میں اہم پیشرفت

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ممبئی پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ خود کشی سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت گوگل پر بغیر تکلیف کے موت کے حوالے سے سرچ کیا کرتے تھے۔

ممبئی کے پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے  معاملے پر 56 لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، معاملے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے مالی لین دین کی بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے پیسے ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کے اکاؤنٹ میں منتقل نہیں ہوئے۔ 16 جون کو سشانت کے گھر والوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے لیکن انہوں نے کسی پر شک ظاہر نہیں کیا تھا۔

ممبئی پولیس کمشنر نے بتایا کہ خود کشی سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت گوگل پر بے درد موت کے حوالے سے سرچ کیا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو خود کشی کرلی تھی۔ ان کی خود کشی کے بعد سامنے آیا تھا کہ وہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھے، اس حوالے سے ان کے والد نے آنجہانی اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔

مزید :

تفریح -