دوسری شادی کی ضد، 4 بچوں کی ماں کے ساتھ بھتیجے نے ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کرنے کی خواہشمند 4 بچوں کی ماں کو اس کے بھتیجے نے قتل کردیا۔
عباس کالونی میں آمنہ نامی خاتون اپنے شوہر سے طلاق لے کر راہوالی کے احمد حسین سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ وہ گزشہ ایک مہینے سے اپنے میکے آئی ہوئی تھی اور طلاق کی ضد کر رہی تھی۔
آمنہ کے گھر والوں نے اسے اپنے گھر جانے کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی ضد پر اڑی رہی۔ پھوپھی کی ضد سے تنگ آکر اس کے بھتیجے دانش نے اس کے سر میں گولی مار کر اسے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔