"پاکستان نے کامیابی کے ساتھ سعودی عرب اور ایران میں محاذ آرائی کو روکا"

"پاکستان نے کامیابی کے ساتھ سعودی عرب اور ایران میں محاذ آرائی کو روکا"

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظؐم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ایران اور سعودی عرب میں محاذ آرائی کو روکا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کا عمل جاری ہے، یہ سست ضرور ہوا ہے مگر رکا نہیں ہے۔ پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب رہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماضی میں ایران اور سعودی عرب کو ثالثی کی پیشکش کی تھی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کرچکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -