بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف خط لکھنے والےیورپین پارلیمنٹرین میں چھ ہسپانوی ممبران  شامل 

بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف خط لکھنے والےیورپین پارلیمنٹرین میں ...
بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف خط لکھنے والےیورپین پارلیمنٹرین میں چھ ہسپانوی ممبران  شامل 

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپین کی جانب سے یورپین پارلیمنٹ میں بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے بعد انسانی حقوق کی شدید پامالی پر خط لکھنے والے یورپین پارلمینٹیرین میں6 ہسپانوی ممبران شامل ہیں۔ جس میں کاتالان آزادی پسند رہنما پوجدیمونت اور ان کی پارٹی کے دیگر دو اراکین شامل ہیں۔ اس میں ایک رکن سوشلسٹ پارٹی اور ایک رکن سیوتادانس جماعت کا اور پودیموس کی جانب سے واحد یورپین پارلمینٹیرین ایدویا ولا نوا رویز شامل ہیں۔یوں مجموعی طور دونوں حکومتی جماعتوں ، حزب اختلاف اور آزادی پسند جماعتوں نے کشمیر کے موقف کی تائید کی ہے۔

اراکین یورپی پارلیمنٹ نے اپنے کمیشن سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کو ہیومن رائٹس واچ ورلڈرپورٹ 2021 اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے ہیومن رائٹس نے 2018-2019 کی رپورٹ میں میں شائع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019سے مقبوضہ کشمیر بدترین لاک ڈاؤن میں ہے، نقل وحرکت، معلومات تک رسائی، صحت، تعلیم اور آزادی اظہار کے حوالے سے حالات خراب ہیں۔

یورپین کمیشن کے صدر ارسولا وون ڈیرلیئن اور نائب صدر جوزف بوریل کو مخاطب کرکے خط میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق، بنیادی آزادی اور بین الاقوامی قواعد کے مطابق قانون کے چمپیئن کے طور پر یورپی یونین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے اپنی آواز ضرور اٹھانی چاہیے۔

مزید :

بین الاقوامی -