تحریک انصاف مقبو ل ترین جماعت ہے،شنیلا روتھ

تحریک انصاف مقبو ل ترین جماعت ہے،شنیلا روتھ

  

 لاہور(پ ر)تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاکہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے، وزیراعظم عمران خان قومی امنگوں کے ترجمان اور کشمیریوں سفیر ہیں، شکست کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو اپنی اوقات کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا، کشمیری عوام نے وطن فروشوں کو کشمیر الیکشن میں عبرت کا نشان بنایا ہے۔، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکر بھی حکومت کا کچھ بگاڑ نہیں سکیں۔

، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،کشمیریوں سے اپنے سفیر عمران خان پر بھرپور اعتماد کااظہار کیااور پی ٹی آئی کو کامیابی دلوائی، دھاندلی کا رونا رونے والوں کو ڈوب مرناچاہئے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر جس جرات اور بہادر ی سے لڑا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، جعلی کاغذی شیر لند ن میں چھپا بیٹھا ہے اور جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے، مریم صفدر مودی فاشسٹ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ء  ہے، اسرائیل اور بھارت کی پاکستان کے خلاف سازشیں ڈھکی چھپی نہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے دورحکومتوں میں منی لانڈرنگ کے ریکارڈ قائم کئے جس سے پاکستان عالمی سطح پر نقصان پہنچا اور ملک گرے لسٹ میں گیا جس کے ذمہ دار نوازشریف اور آصف زردار ی ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -