سندھ کا شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کو بھی ویکسین لگانے کا اعلان 

سندھ کا شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کو بھی ویکسین لگانے کا اعلان 
سندھ کا شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کو بھی ویکسین لگانے کا اعلان 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت کی جانب سے قومی شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کو بھی ویکسین لگانے کا اعلان کیا گیا ہے ، ویکسی نیشن کیلئے آنے والے ب فارم اور تعلیمی اسناد دکھا کر بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ شخصی ضمانت نہ ہونے کی صورت میں فارم پر کر کے زیر استعمال موبائل نمبر کے ذریعے بھی ویکسین لگوائی جا سکتی ہے ، ویکسین لگوانے کی یہ سہولت پہلے مرحلے میں ایکسپو سینٹر  میں ہی ہے ۔

واضح رہے کہ سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں  تین لاکھ 87   ہزار 261   کورونا کیسز سامنے آئے ، چھ ہزار 57 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین لاکھ  33  ہزار  201 افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 48  ہزار 3 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -