معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہو گئی ، تصویر بھی شیئر کر دی 

معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہو گئی ، تصویر بھی شیئر کر دی 
معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہو گئی ، تصویر بھی شیئر کر دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی بات پکی ہونے کی تصدیق کردی جس کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بات پکی ہونے کی رسم کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اریبہ حبیب سعدین عمران نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی لیکن اداکارہ نے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بات پکی ہونے کا اعلان کیا ہے۔اریبہ حبیب کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں انہیں خوبصورت آف وائٹ لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری سے منسلک کئی شخصیات نے مبارکباد پیش کی جب کہ ان کی آنے والی زندگی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

تفریح -