گرل فرینڈ کے شادی سے انکا رپر نوجوان کی ایسی حرکت کہ پولیس آگئی 

گرل فرینڈ کے شادی سے انکا رپر نوجوان کی ایسی حرکت کہ پولیس آگئی 
گرل فرینڈ کے شادی سے انکا رپر نوجوان کی ایسی حرکت کہ پولیس آگئی 

  

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں گرل فرینڈ کے شادی سے انکار پر نوجوان نے ٹویٹر پر خودکشی کی دھمکی دے دی ، جس پر سائبر سیل افسران نے آکر نوجوان کی جان بچائی ۔

ممبئی میں 30سالہ کیرل ڈپلومہ کے طالبعلم نے ٹویٹر کے ذریعے خود کشی کی دھمکی دی ، اس سے قبل کہ وہ اقدام اٹھاتا سوشل میڈیا کی مدد سے سائبر سیل نے نوجوان کو بچا لیا ، سائبر سیل کو ٹویٹر کے ذریعے اطلاع ملی کہ ذہنی دباو¿ کا شکار نوجوان ٹویٹر پر خود کشی کی بات کر رہا ہے جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو تلاش کیا۔

پولیس کو پتہ چلا کہ دادر میں اروما نامی ہوٹل ہے جس میں نوجوان موجود ہے ، پولیس ہوٹل پہنچی ، ڈوپلیکیٹ چابی سے دروازہ کھولا ، جب اہلکار کمرے میں پہنچے تو اس شخص کے پاس چاقو تھا ۔

طالبعلم نے بتایا کہ وہ لڑکی سے محبت کرتا ہے ، اس سے شادی کا خواہشمند تھا مگر لڑکی نے انکار کر دیا جس پر اس نے اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -