ڈاکٹر نجیب اللہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف میڈیکل افسر مقرر کر دیا گیا

ڈاکٹر نجیب اللہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف میڈیکل افسر مقرر کر دیا گیا
ڈاکٹر نجیب اللہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف میڈیکل افسر مقرر کر دیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈاکٹر نجیب اللہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف میڈیکل افسر مقرر کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ڈاکٹر نجیب اللہ اکتوبر میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے ،ڈاکٹر نجیب اللہ آسٹریلیا کے شہر پر تھ سے لاہور آئیں گے ،ڈاکٹر نجیب ا للہ، ڈاکٹر سہیل کی جگہ پی سی بی ایم او کا عہدہ سنبھالیں گے ،ڈاکٹر نجیب اللہ کرکٹ آسٹریلیا ، نیو ساوتھ ویلز اور فیفا کیساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔

مزید :

کھیل -