آزاد کشمیر الیکشن میں شاندار کامیابی پر تحریک انصاف یو اے ای کی سینئر قیادت کی جانب سے تقریب کا انعقاد

آزاد کشمیر الیکشن میں شاندار کامیابی پر تحریک انصاف یو اے ای کی سینئر قیادت ...
آزاد کشمیر الیکشن میں شاندار کامیابی پر تحریک انصاف یو اے ای کی سینئر قیادت کی جانب سے تقریب کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)  تحریک انصاف کی آذاد کشمیر الیکشن میں شاندار کامیابی کو یادگار بنانے کیلئے  تحریک انصاف یواےای کی سینئر قیادت نے ایک تقریب  کا انعقاد کیا۔

شرکاء تقریب میں تحریک انصاف یو اے ای کی سینئیر لیڈرشپ کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافی حضرات, مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور کشمیر کمیونٹی کے لوگ بھی شامل تھے۔ تقریب کی صدارت پی ٹی آئی دبئی کے سابقہ صدر عرفان افسر اعوان نے کی۔ کشمیر کے الیکشن میں شاندار اور تاریخی کامیابی پر عمران خان کے نظریہ اور ویژن کوشرکاء تقریب کی جانب سے بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب میں کشمیر سےتعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سینئیر کارکنوں  جن میں محمد شفیق,  اجمل سعید, ملک مظفر,  ڈاکٹر عدنان , ڈاکٹر سفیان,  چوہدری عرفان , میاں نعیم,  واصف علی خان,  انوارالحق ڈوگر,  محمد ثقلین،  افراسیاب اور ڈاکٹر رحمینہ ظفر شامل تھے ۔ انہوں نے تحریک انصاف کی کامیابی کو دراصل کشمیر کی آذادی کیلئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور سفیر کشمیر جناب عمران خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکے کشمیر کے بارے بیان کو کشمیری قوم کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔ اپنے خطاب میں پی ٹی آئی یواےای کے سینئر رہنما عاشق نواز اور چوہدری نوید نے کشمیریوں کو مبارکباد دیتے ہوے انکے تحریک انصاف کے انتخاب کو دوراندیشی کا فیصلہ قرار دیا۔

تقریب سے سابقہ صدر عرفان افسر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے اپنے تمام معزز شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت کشمیر الیکشن کی کامیابی کی منعقد کردہ اس تقریب کو دیا ،پوری کشمیری قوم کو بھرپور انداز میں عمران خان کے ویژن کو سپورٹ کرنے پر مبارک باد دی  ۔ تقریب کے اختتام پر اس بات کا عہد کیا گیا کہ عرفان افسر اعوان اور انکی پوری ٹیم پاکستان اور عمران خان کے نظریہ کیساتھ  کھڑی ہے.

مزید :

تارکین پاکستان -