لاہور کے علاقے ہنجر وال سے ایک ہی گلی کی چار لڑکیاں اغواء، گھر سے کیا کرنے نکلی تھیں ؟ 

لاہور کے علاقے ہنجر وال سے ایک ہی گلی کی چار لڑکیاں اغواء، گھر سے کیا کرنے ...
لاہور کے علاقے ہنجر وال سے ایک ہی گلی کی چار لڑکیاں اغواء، گھر سے کیا کرنے نکلی تھیں ؟ 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تھانہ ہنجروال کی حدود سے 4 بچیوں کو مبینہ طور پر اغواءکر لیا گیا ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ اپنے ہمسائے کی 2 بچیوں کے ساتھ گھر سے نکلیں۔ چاروں بچیاں اورنج ٹرین پر سفر کرنے کی غرض سے گھر سے نکلیں لیکن پھر واپس نہیں لوٹیں جس پر گھر والے پریشان ہوگئے اور سب نے ملکر بچیوں کو خوب ڈھونڈا لیکن وہ نہ ملیں جس کے باعث مقدمہ درج کرایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شبہ ہے کسی نامعلوم شخص نے چاروں بچیوں کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی رہی ہے اور محلے کی جیو فینسنگ مکمل کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کیا جائے۔

سی سی پی او لاہور نے ایس پی انوسٹی گیشن عیسیٰ خان سکھیرا کو تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -