قائم علی شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار

قائم علی شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار
قائم علی شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ،ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ۔

محکمہ اطلاعات سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں قائم علی شاہ ، شرجیل انعام میمن اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت عدالت میں قائم علی شاہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق قائم علی شاہ کورونا کا شکار ہیں اس لئے پیش نہیں ہوسکتے ۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہو چکی ہے ، ہیڈ کوارٹر کو انکوائری ، انویسٹی گیشن میں بدلنے کیلئے کہا ہے ۔

عدالت نے شرجیل میمن ، قائم علی شاہ و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی ۔عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

نیب کے مطابق ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں من پسند افراد کی غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -علاقائی -سندھ -قومی -