مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ڈیم میں گر کر تباہ 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ڈیم میں گر کر تباہ 

  

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں واقع رنجیت ساگر ڈیم میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے 254ایوی ایشن سکواڈرن کے ہیلی کاپٹر نے مامون کینٹ سے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر پرواز بھر ی اور ڈیم کے قریبی علاقے میں نچلی سطح پر پرواز کر رہا تھا ۔ریسکیو اداروں نے ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیاہے تاہم فی الحال ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے حوالے سے کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی اموات کی تصدیق کی گئی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -