این سی او سی اجلاس کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری ، کون کون سی نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ، جانئے 

این سی او سی اجلاس کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری ، کون کون سی نئی پابندیاں عائد ...
این سی او سی اجلاس کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری ، کون کون سی نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ، جانئے 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے اجلاس کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، نئی پابندیوں پر اطلاق آج سے ہو رہا ہے ۔

نئی پابندیوں کا اطلاق اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، حیدر آباد، ایبٹ آباد ، راولپنڈی ، مظفر آباد ، میر پور ، سکردو، فیصل آباد ، ملتان میں ہوگا ، نئی پابندیوں کے تحت کاروباری سرگرمیاں رات آٹھ بجے تک جاری رکھی جا ئیں گی جبکہ کاروبار ہفتے میں دو روز تک بند رہیں گے ، کاروبار بند رکھنے سے متعلق دو دنوں کا فیصلہ وفاق کی اکائیاں کریں گی ۔

این سی او سی کے مطابق پپٹرول ، فارمیسی اور شیائے خورد و نوش کی مارکیٹیں کھلی رہیں گی ، ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ ٹیک اوے کی اجازت ہے ، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات دس بجے تک ہے ، ان ڈور شادیوں کی تقریبا ت پر آٹھ اگست بروز اتوار سے پابندی عائد ہو گی ، چار سو افراد کے ساتھ آؤٹ ڈور تقریبات رات دس بجے تک ختم کرنا ہوں گی ، تمام ان ڈور سماجی ، مذہبی اور تفریحی اجتماعات پر پابندی عائد ہو گی ۔

این سی او سی کے مطابق نجی اور سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کام کرے گا، پبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد مسافروں کی اجازت ہو گی ، سفر کے دوران کھانا فراہم کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی ، پبلک پارک کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے ، بارڈر لاک ڈاؤن کی پالیسی برقرار رہے گی ، اندرون ملک پروزوں پر کھانے اور سینکس پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ چار اگست کو کیا جائے گا جبکہ عائد کردہ پابندیوں سے متعلق پچیس اگست کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -سندھ -کراچی -