ریلوے ملازمین 31اگست تک ویکسی نیشن کرالیں ورنہ ۔۔۔ ، ریلوے نے اہم اعلان کردیا

ریلوے ملازمین 31اگست تک ویکسی نیشن کرالیں ورنہ ۔۔۔ ، ریلوے نے اہم اعلان کردیا
ریلوے ملازمین 31اگست تک ویکسی نیشن کرالیں ورنہ ۔۔۔ ، ریلوے نے اہم اعلان کردیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں کورونا کے خونی وار جاری ہیں جبکہ روزانہ ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ، محکمہ ریلوے نے اپنے ملازمین کو ویکسی نیشن کرانے کیلئے 31اگست کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے کہا گیا کہ 31اگست تک ویکسی نیشن نہ کرانے والے ملازمین کی یکم ستمر کو تنخواہ بند ہو جائے گی جبکہ یکم ستمبر سے ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں سے دس فیصد اضافی کرایہ وصول کیا جائے گا، جنوری 2022سے بیس سال سے اوپر کے بغیر ویکسین والے افرا د کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی ۔

محکمہ ریلوے نے کہا کہ تمام بڑے ریلوے سٹیشنز پر ویکسی نیشن سینٹر قائم کر دیے ہیں ۔

مزید :

بزنس -کورونا وائرس -