مشہور ٹک ٹاکر اور اس کی دوست کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا 

مشہور ٹک ٹاکر اور اس کی دوست کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا 
مشہور ٹک ٹاکر اور اس کی دوست کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا 

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشہور امریکی ٹک ٹاک سٹار نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 19 سالہ ٹک ٹاک اسٹار برجاس کیلیفورنیا کے ایک تھیٹر میں اپنی دوست کے ساتھ فلم دیکھنے گیا تھا جہاں ایک نوجوان نے دونوں کے سر میں گولیاں ماردیں، فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاک سٹار برجاس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کی دوست کو زخمی حالت میںہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

کیلیفورنیا پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات اور عینی شاہدین کے بیانات کے بعد 20 سالہ نوجوان جوزف جیمنیز کو قتل کے جرم میں گھر سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور ملزم پر قتل، اقدام قتل اور چوری کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

مزید :

تفریح -