امریکہ نے 24روسی سفیروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ، امریکہ کیلئے روسی سفیر کا دعویٰ

امریکہ نے 24روسی سفیروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ، امریکہ کیلئے روسی سفیر ...
امریکہ نے 24روسی سفیروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ، امریکہ کیلئے روسی سفیر کا دعویٰ

  

ماسکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس کے امریکہ کیلئے سفیر نے کہا کہ واشنگٹن نے 24 روسی سفارتکاروں کو وزیرے کی میعاد ختم ہونے کے بعد تین ستمبر تک ملک چھوڑنے کی ہدایات دی ہیں ۔

العربیہ کے مطابق نیشنل انٹرسٹ میگیزن کو انٹرویو میں روسی سفیر اناتولی آنتونوف نے کہا کہ تقریبا تمام سفارتکار کسی متبادل کے بغیر ہی ملک چھوڑ رہے ہیں کیونکہ امریکہ نے اچانک ہی ویزے کے اجراءکے عمل کو سخت بنا دیاہے ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ روسی سفارتکاروں کے ویزوں کے معاملے کو ماسکو کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر استعمال نہیں کیا ، روسی سفیر کا بیان درست نہیں ۔

ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان عرصہ سے تنازعات چل رہے ہیں ، یہ تعلقات تب مزید کشیدہ ہوئے جب امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کو قاتل قرار دیا۔

انتونی آنتونوف نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا جائے گا اور ہم امریکہ اور روس میں رسیوں اور امریکی سفارتکاروں کی زندگیوں کو معمول پر لانے میں کامیاب ہوں گے ۔

مزید :

بین الاقوامی -