سوشل میڈیا پر منشیات کی نمائش کرنے والا گرفتار

سوشل میڈیا پر منشیات کی نمائش کرنے والا گرفتار
سوشل میڈیا پر منشیات کی نمائش کرنے والا گرفتار

  

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں منشیات کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔

العربیہ کے مطابق سعودی انسداد منشیات کے ڈی جی کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجیدی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں منشیات کی نمائش کرنے والے شخص کو صوبہ ریاض میں کارروائی کرتے ہوءے گرفتار کرلیا گیا۔

میجر محمد النجیدی کے مطابق حراست میں لیے جانے والے شخص کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے ، اسے قانونی اقدامات کے بعد استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -