سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا انتخاب، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں سے کس کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ؟ بڑی خبر 

سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا انتخاب، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں سے کس کے ...
سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا انتخاب، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں سے کس کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ؟ بڑی خبر 

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے سپیکر کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے رہنما نے میدان مار لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما انوار الحق 32 ووٹ لے کر سپیکر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار فیصل ممتاز 15 ووٹ ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں ۔انتخاب کے دوران دو ووٹ مسترد کر دیئے گئے ۔انوار الحق نے منتخب ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھا لیاہے جس کے بعد اب ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ کی جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -