بیوی کی شوہر کو بار بار کار تلے کچلنے کی ویڈیو سامنے آگئی 

بیوی کی شوہر کو بار بار کار تلے کچلنے کی ویڈیو سامنے آگئی 
بیوی کی شوہر کو بار بار کار تلے کچلنے کی ویڈیو سامنے آگئی 

  

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ کے کیمروں میں ایک ایسا ویڈیو کلپ محفوظ ہو گیا ہے جس میں دیکھا جا سکت اہے کہ ایک امریکی خاتون اپنے شوہر کو بار بار کار تلے کچنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گاڑی کی ڈگی سے سامان نکال رہا ہے جبکہ اس دوران درائیورنگ سیٹ پر بیٹھی اس کی بیوی ریورس گیئرلگا کر گاڑی اس کے اوپر چڑھا نے کی کوشش کرتی ہے مگر وہ شخص بھاگ کر اپنی جان بچاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ گاڑی غلطی سے ریورس ہو گئی ، مگر جونہی وہ گاڑی کے سامنے آتا ہے عورت گاڑی ریورس گیئر سے نکال کر آگے کے گیئر میں ڈال کر پھر اوپر چڑھانے کی کوشش کرتی ہے ۔

اس کے بعد عورت گاڑی سے نکلتی ہے مگر فوراً ہی دوبارہ بیٹھ کر پھر گاڑی ریورس کر کے شوہر پر چڑھانے کی کوشش کرتی ہے ۔ عورت کی جانب سے بار بار گاڑی اوپر چڑھانے کے ارادے کو بھانپتے ہوئے وہ شخص بھاگ جاتا ہے جبکہ عورت بھی گاڑی سے نکل کر اس کے پیچھے بھاگتی نظر آتی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -