ہرشل گبز نے بھارتی دباؤٹھکرا دیا ، کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ

ہرشل گبز نے بھارتی دباؤٹھکرا دیا ، کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ
ہرشل گبز نے بھارتی دباؤٹھکرا دیا ، کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی ہرشل گبز نے بھارتی دباو¿ کو ٹھکراتے ہوئے کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ ہرشل گبز بھارت کے دباؤ کو ٹھکراتے ہوئے پاکستان پہنچ رہے ہیں،ہرشل گبز کے پی ایل کا حصہ ہیں اور کل کسی وقت پاکستان پہنچیں گے،انڈیا   کوسمجھناچاہئےکہ کشمیر پریمیر لیگ میں کرکٹ کھیلی جارہی ہے،سیاست نہیں ہورہی، کے پی ایل پر مقبوضہ کشمیر میں بھی بہت جوش و خروش ہے، کوشش ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی کے پی ایل دیکھ سکیں۔

عارف ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے بعد کمنٹیٹرز کو بھی اپروچ کیا ہے، بالکل اندازہ نہیں تھا کہ بھارتی بورڈ اس حد تک جائے گا۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کا آغاز 6 اگست کو راولا کوٹ ہاکس اور میرپور رائلز کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ فائنل میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ لیگ کے تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ 19 میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

دوسری جانب مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں30سے25 فیصد تک شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر(این سی او سی) کی اجازت کے بعد ٹورنامنٹ انتظامیہ ٹکٹوں کی فروخت کی شروعات کرے گی۔مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں دس ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، 30 سے 25 فیصد کے حساب سے 3000 شائقین سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے ، سٹیڈیم میں سماجی فاصلے کے ساتھ شائقین کو بٹھایا جائے گا۔

مزید :

کھیل -