10 پاکستانی کھلاڑیوں میں سے 9 کے اولمپکس سفر کا مایوس کن اختتام

10 پاکستانی کھلاڑیوں میں سے 9 کے اولمپکس سفر کا مایوس کن اختتام
10 پاکستانی کھلاڑیوں میں سے 9 کے اولمپکس سفر کا مایوس کن اختتام

  

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)اولمپکس  میں پاکستان کے 10 کھلاڑیوں میں سے نو کا سفر ختم ہوگیا ہے۔ویٹ لفٹنگ کے علاوہ کسی بھی کیٹگری میں پاکستانی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔

گزشتہ روز شوٹر جی ایم بشیر اور اسپرنٹر نجمہ پروین بھی ناکامی کا شکار ہو گئے۔ نجمہ پروین دوڑ کے مقابلوں میں  سب سے آخری ساتویں نمبر پر رہیں۔ انھوں نے 200 میٹر کا فاصلہ 28 اعشاریہ 12سیکنڈز میں طے کیا اور ذاتی بہترین ٹائم 23.69 سیکنڈ کو بھی بہتر بنانے میں ناکام رہیں۔ اب  گیمز میں پاکستان کے میڈل جیتنے کی آخری امید ایتھلیٹ ارشد ندیم بدھ کوجویلین تھرو میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

مزید :

کھیل -