سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے نوجوان بلے باز اعظم خان کی صحت بارے اہم خبر آ گئی

 سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے نوجوان بلے باز اعظم خان کی صحت بارے اہم خبر ...
 سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے نوجوان بلے باز اعظم خان کی صحت بارے اہم خبر آ گئی

  

گیانا (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے نوجوان جارح مزاج بیٹسمین اعظم خان نے انجری سے نجات حاصل کرلی ہے اور اب وہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ 

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے اعظم خان کو فٹ قرار دے دیا جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں سی ٹی سکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹرز نے اعظم خان کو ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور انہیں 24 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی 20 سے باہر ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ گزشتہ روز چار میچز کی سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ میں بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا، ویسٹ انڈیز نے دوسرے اوور میں 15 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی تھی جس کے سبب میچ ممکن نہ ہوسکا۔ 

مزید :

کھیل -T20 -