صدف کنول کے شوہر اداکار شہروز سبزواری بھی میدان میں آگئے ،عورت مارچ میں لگنے والے نعروں کی کھل کر مخالفت کردی 

صدف کنول کے شوہر اداکار شہروز سبزواری بھی میدان میں آگئے ،عورت مارچ میں لگنے ...
صدف کنول کے شوہر اداکار شہروز سبزواری بھی میدان میں آگئے ،عورت مارچ میں لگنے والے نعروں کی کھل کر مخالفت کردی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکار شہروز سبزواری اہلیہ صدف کنول کے شوہر سے متعلق دیے گئے بیان کے بعد ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔نجی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے ادا کار کا کہنا تھا کہ اہلیہ صدف کنول کے بیان پر مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا اس طرح کے بیان نے معاشرے میں موجود پریشان خواتین کو مزید پریشان کردیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، میں خود بھی مسلمان ہوں، صدف سمیت میرا پورا گھرانہ ہر اس عورت کے ساتھ کھڑا ہے جو پریشان ہے مگر جو عورتیں بے شرمی کو عام بنانا چاہتی ہیں ہم ان کے ساتھ نہیں کھڑے۔

انہوں نے کہا کہ عورت مارچ میں غیر مناسب نعرے لگائے گئے لیکن اس کے باوجود میڈیا خاموش رہا، مجھے یہ دیکھ کر احساس ہوا کہ بحیثیت اسلامی جمہوریہ پاکستان آج ہم کہاں کھڑے ہیں ؟ ہماری عورت تو اسلام سے خوش ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ اسلام میں یہ کہیں نہیں ہے کہ کسی کا ماضی اس کے حال میں دکھا کر اس کو شرمندہ کیا جائے، جنہوں نے صدف کی ماضی کی ویڈیوز کو ان کے حال میں دکھا کر ان سے سوالات کیے انہوں نے ایک طرح سے اپنا کیس خود ہی کمزور کردیا اور یہ ایک چھوٹا سا طبقہ ہے جس نے صدف کی مخالفت کی، بصورت دیگر پچھلے 4 روز سے پاکستان کی خواتین صدف کے ساتھ کھڑی ہیں۔

مزید :

تفریح -