ٹوکیو اولمپکس، ہاکی کے سیمی فائنل میں بلجئیم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے

ٹوکیو اولمپکس، ہاکی کے سیمی فائنل میں بلجئیم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے
ٹوکیو اولمپکس، ہاکی کے سیمی فائنل میں بلجئیم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے

  

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوکیو اولمپکس 2020ء کا رنگا رنگ ایونٹ جاری ہے ، ہاکی کے سیمی فائنل میں بیلجیئم نے بھارت کو 5-2 سے عبرتناک شکست دی۔

ٹوکیو اولمپکس میں ہاکی کے سیمی فائنل میں بیلجیئم اور بھارت مد مقابل آئے ، بیلجیئم نے آغاز سے ہی میچ پر اپنی گرفت رکھی ، بیلجیئم کے کھلاڑی لیوک لیوپرٹ نے پہلے کوارٹر میں ہی گول کر کے برتری دلا دی مگر بھارت کے ہرمن پریت اور مندیپ سنگھ نے اوپر نیچے دو گول کر کے اپنی ٹیم کا سکور دو گول کر دیا۔

دوسرے کوارٹر میں بیلجیئم کے الیگزینڈر نے پنلٹی کارنر کی مدد سے گول کر کے سکور دو دو کر دیا۔ تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہ ہو سکا مگر چوتھے کوارٹر میں ہنڈرکس نے گول کر کے بیلجیئم کو دو کے مقابلے میں تین سے برتری دلا دی ، کچھ ہی دیر کے بعد ہنڈرکس نے پنلٹی کارنر کی مدد سے گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک کی۔ 

مزید :

کھیل -