نوجوان کیساتھ کار میں شرمناک حرکات کرتے ہوئے کم عمر لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی
برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ایک کم عمر لڑکی ایک نوجوان کے ساتھ کار میں شرمناک حرکات کرتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برازیل کے شہر ساﺅ پاﺅلو کی رہائشی اس 15سالہ لڑکی کا نام گیبرئیلی ڈکسن تھا جو ایک 26سالہ نوجوان کے ساتھ گاڑی میں جنسی تعلق کے دوران بے ہوش ہو گئی۔ نوجوان فوری طور پر گیبرئیلی کو ہسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹر اسے ہوش میں لانے میں ناکام رہے اور اس کی موت واقع ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس گیبرئیلی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے جس سے حتمی طور پر اس کی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ بظاہر گیبرئیلی کو جنسی تعلق کے دوران ہارٹ اٹیک آ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ موت کے منہ میں گئی۔ نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اچانک لڑکی کے ہونٹ اور جلدبہت زیادہ پیلی پڑگئی اور اس کے ہاتھ پیچھے کی طرف مڑ گئے۔ ڈاکٹروں کی طرف سے بھی ابتدائی طور پر اس کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ہی کو بتایا گیا ہے تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی معلوم ہو سکے گی۔ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے رکھا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔