بھارت کی پاکستان کے خلاف مکروہ سازشیں ، وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھانڈا پھوڑ دیا 

بھارت کی پاکستان کے خلاف مکروہ سازشیں ، وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھانڈا پھوڑ ...
بھارت کی پاکستان کے خلاف مکروہ سازشیں ، وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھانڈا پھوڑ دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت مختلف ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے،ملک کےخلاف ہونےوالی سازشوں سے نمٹنے کیلئے علماءعوام کو آگاہی دیں،ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے،بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے ، امن کو موقع دینا چاہتے ہیں،پاکستان کسی بھی قسم کے انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ فکری نشست اورعلماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ دینی اور معاشرتی سطح پر علماءکا عوام سے براہ راست رابطہ رہتا ہے، ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے نمٹنے کیلئے علماءکرام عوام کو آگاہی دیں،ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے،سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے،بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے ۔فرخ حبیب نے کہا کہ پیغام پاکستان پر 1800سے زائد علماءاور مفتیان کے دستخط موجود ہیں،ہمارا آئین تمام لوگوں کو آزادی رائے کا حق دیتا ہے،آئین کے تحت بنیادی حقوق کا نفاذ بہت اہم ذمہ داری ہے، پاکستان کا نہ صرف اس خطے میں بلکہ پوری دنیا میں اہم کردار ہے،افغانستان کے مسئلے پر پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا،ہم امن کو موقع دینا چاہتے ہیں،پاکستان کسی بھی قسم کے انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا،وزیر اعظم عمران خان کا اس حوالے سے دو ٹوک موقف ہے،آپسی اختلافات کے ذریعے دشمن ہمارے خلاف سازش کرتا ہے،پاکستان میں کرونا وائرس کے باوجود گروتھ اور ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا۔

مزید :

قومی -