وزیراعظم کی جان کو خطرہ، نقل و حرکت محدود کردی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جان کو خطرہ لاحق ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نجی میڈیا آﺅٹ لیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چونکہ خود کو ایک عام آدمی تصور کرتے ہیں لہٰذا وہ اپنی سکیورٹی کی زیادہ پروا نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ دانشور پاک فوج اور پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ ”ان دونوں کو چاہیے کہ خود کو پارٹی لیڈر نہ کہا کریں کیونکہ انہیں یہ لیڈرشپ وراثت میں ملی ہے۔ “ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ وہ ٹیکس کا پیسہ بچانے کے لیے آئندہ کسی بھی نجی فنکشن میں پروٹوکول اور سکیورٹی کے ساتھ شرکت نہیں کریں گے۔