بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی ،آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی

بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی ،آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی
بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی ،آسٹریلیا کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی

  

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسڑیلیا کو23 رنز سے شکست دیدی۔

آسڑیلیا کی ٹیم 132 رنز کے تعاقب میں 108 رنز بناسکی۔ بنگلہ دیشی باؤلنگ کے سامنے آسڑیلوی ٹیم بری طرح ناکام ہوئی اور صرف تین کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ آسڑیلیا کی جانب سے مچل مارش 45 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ آسڑیلیا کے اوپنرز بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے نسیم احمد نے چار جبکہ مستفیض الرحمن اور شفیع الاسلام نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلے ٹی 20 میچ میں آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو کہ کافی مفید ثابت ہوا اور بنگلہ دیشی وکٹیں خزاں کے پتوں کی مانند گرتی رہیں۔بنگلہ دیش کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 36 اور محمد نعیم 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسڑیلیا کی جانب سے  ہیزل ووڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم نے مقررہ 20 اووز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور آسڑیلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز پانچ میچز پر مشتمل ہے۔

مزید :

کھیل -