چوتھا ٹی 20 میچ ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا

چوتھا ٹی 20 میچ ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
چوتھا ٹی 20 میچ ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا

  

گیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جارہا چوتھا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھے ٹی 20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین اوورز کے بعدبغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنائے تھے کہ تیسرے اوور کے اختتام پر بارش شروع ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر 17 اور کرس گیل 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے آج سپن باؤلر سے پہلا اوور کروانا زیادہ مفید ثابت نہ ہوا ہے اور فلیچر نے پہلے ہی اوور میں دو چھکے لگا کر اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی ہے۔پاکستانی ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستانی ٹیم میں شرجیل خان، محمد رضوان ، بابرا اعظم، فخر زمان، محمد حفیط، صہیب مقصود، شاداب خان، عثمان قادر، حسن علی، وسیم جونیئر اور حارث روف شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کرس گیل، فلیچر، ہیٹمائر، پوران،آندرے رسل، پولارڈ، جیسن ہولڈر، شیفرڈم، براوو، عقیل حسین اور والش شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -