’حکومت کے کھوکھلے دعوے کاغذ کے ٹکڑے پر بھی لکھنے کے قابل نہیں ‘

’حکومت کے کھوکھلے دعوے کاغذ کے ٹکڑے پر بھی لکھنے کے قابل نہیں ‘
’حکومت کے کھوکھلے دعوے کاغذ کے ٹکڑے پر بھی لکھنے کے قابل نہیں ‘

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے کھوکھلے وعدے کاغذ کے ٹکڑے پربھی لکھنے کے قابل نہیں ہیں۔ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی ناامیدی کا سبب وہ شخص ہے جس نے عوام کو 50 لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ قوم نا اہل اور ناقابل حکومت کا بوجھ اٹھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ہے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ نے قوم کو درپیش سب سے بڑے چیلنج کی طرف سے آنکھیں بند کردی ہیں۔

مزید :

قومی -