قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کورونا ایس او پیز جاری کر دیئے 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کورونا ایس او پیز جاری کر دیئے 
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کورونا ایس او پیز جاری کر دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرونا کی موجودہ لہر کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر سختی کردی گئی ہے ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کورونا ایس او پیز جاری کر دیئے ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے ایس او پیز پر مشتمل آفس آرڈر جاری کردیا ۔ آفس آرڈر کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے حاضری پچاس فیصد کر دی،گھر سے کام کرنے والے ملازمین الیکٹرانک کمیونیکیشن کے لئے دستیاب ہوں۔ نو اگست کے بعد ویکسین سرٹیفیکیٹ کے بغیر ملازمین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سرکاری ٹرانسپورٹ آپریشن معطل رہے گا۔ انتظامیہ ہفتے میںدو مرتبہ کرونا ڈس انفنکشن کرے گی۔