پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی آپس میں جھگڑ پڑے

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی آپس میں جھگڑ پڑے
پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی آپس میں جھگڑ پڑے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اراکین قومی اسمبلی علی نواز اعوان اور عبدالشکور شاد آپس میں جھگڑ پڑے۔

جیو نیوز کے مطابق  اسمبلی اجلاس کے دوران  دونوں اراکین میں جھگڑا ہوا۔ایوان میں پی ٹی آئی کے دونوں ارکان اسمبلی ایک دوسرے کو للکارتے رہے اور  معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچتے پہنچتے رہ گیا۔علی نواز اعوان نے ایوان نے بولنے کا موقع نہ ملنے پر کراچی سے منتخب رکن اسمبلی عبدالشکور شاد سے الجھے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ  ہمیں بولنے کا موقع ہی نہیں دیا جاتا جبکہ کراچی سے ایک ہی مسئلے پر 3،3 لوگ بولنا شروع کردیتے ہیں۔وہ غصے میں  شکور شاد کے قریب آئے اور کہا کہ کراچی کے ارکان ایوان میں بولنے لگ جاتے ہیں اور دوسروں کو موقع نہیں ملتا، تین روز بعد تو اجلاس میں آئے ہو۔

اس پر عبدالشکور شاد نے علی نواز اعوان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم روز ایوان میں آتے ہیں، میرے ساتھ بدمعاشی نہ کرو، نہیں تو بدمعاشی نکال دوں گا ۔اس دوران جب عبدالشکور شاد بہت ہی زیادہ غصے میں نظر آئے تو علی نواز اعوان ایوان سے نکل گئے۔

مزید :

قومی -