امریکی محکمہ دفاع کے دفتر کے قریب فائرنگ ،پولیس اہلکار جاں بحق
پینٹا گون(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی عمارت کے قریب سب وے سٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی عمارت کے قریب بس سٹینڈ پر فائرنگ کے بعد تقریباً دو گھنٹے پینٹاگون میں لاک ڈاو¿ن رہا۔ فائرنگ کے مقام سے 3 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا۔