خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ، زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڑھائی سال کے بعد خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی ریکاوٹیں ہٹا دی گئیں ، عمرہ زائرین اب حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے ۔
عرب نیوز کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ایوان شاہی نے بیت اللہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دی ، اب زائرین حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکیں گے اور حطیم میں نوافل بھی ادا کر سکیں گے ۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث خانہ کعبہ کے اطراف اڑھائی سال قبل عارضی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھیں ۔