ناروے کپ میں پاکستان کی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

Aug 03, 2024 | 10:55 AM

اوسلو (ویب ڈیسک) ناروے کپ میں پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم فائنل تک نہ پہنچ سکی۔

"آج نیوز" کے مطابق سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے میں فورڈ کلب نے  ہرا دیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں فورڈ کلب نے پینلٹی ککس پر چار، تین سے فتح سمیٹی، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں ایک ایک گول کرسکی تھیں۔

میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں قومی ٹیم کو فورڈ آئی ایل کلب سے 4-3 سے شکست ہوئی۔ قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کل تیسری پوزیشن کا میچ ناروے کے سوترا کلب سے کھیلے گی.

مزیدخبریں