لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےخلیل الرحمٰان قمرکو ہنی ٹریپ کرنےکا مقدمہ میں گرفتارملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت چھ اگست تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ نگارخلیل الرحمن قمر نےانسداددہشت گردی عدالت لاہور کےروبرو پیش ہوکر موقف اختیارکیاکہ انہیں کل ہی علم ہوا ہےکہ ملزمہ آمنہ عروج نےضمانت دائرکردی ہےلہذا انہیں وکیل مقررکرنے کی مہلت دی جائے۔
عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت مدعی خلیل الرحمٰان قمرکی جانب سےوکیل مقررکرنےکیلئےمہلت کی استدعا پرملتوی کردی۔
عدالت نےکیس کی مزید سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی۔