لاہور میں ایک اور نوجوان لڑکا ہنی ٹریپ کا شکار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور افسوسنا ک واقعہ سامنے آیاہے جس دوران خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نوجوان کو لوٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق ہنی ٹریپ کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا ، کائنات نامی لڑکی نے حمزہ نامی نوجوان سے فون پر دوستی کی اور فلیٹ پر ناشتہ لانے کو کہا ، حمزہ جب ناشتا لے کر پہنچا تو پیچھے ہی تین افراد بھی اندر گھس آئے ۔
تینوں ملزمان نے نوجوان حمزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، نقدی لوٹی اور موبائل فون بھی چھین لیا جبکہ خاتون تشدد کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہی ۔ پولیس نے ملزمہ کائنات سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیاہے ۔