اسلام آباد میں چینی شہری نے دوسرے کو گولی مار دی

اسلام آباد میں چینی شہری نے دوسرے کو گولی مار دی
اسلام آباد میں چینی شہری نے دوسرے کو گولی مار دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں میں غیرملکی شہری فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں گیسٹ ہاؤس میں چائنیز شہریوں کی آپس میں لڑائی ہوئی، لڑائی کے دوران ایک چائنیز شہری نے دوسرے چائینز کو گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق سر میں گولی لگنے سے غیرملکی شہری شدید زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم بھی چائنیز شہری تھا جو فرار ہوگیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سنبل اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔