یوکرین میں مظاہرین نے اہم سرکاری عمارت کا محاصرہ کرلیا

یوکرین میں مظاہرین نے اہم سرکاری عمارت کا محاصرہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیف(اے پی پی) یوکرین میں مظاہرین نے اہم سرکاری عمارت کا محاصرہ کرلیا اور ملازمین بھی پیر کو یوکرین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری رہے ۔ جس کے دوران مظاہرین نے حکومت کے اہم ہیڈ کواٹرز کی عمارت کا محاصرہ کرلیا۔ مظاہرین یوکرین کے یورپ کیساتھ انضمام کے اقدامات روکنے اور روس کیساتھ اقتصادی تعلقات دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ صدر وکٹریا نکووچ کی جانب سے یورپ کے بارے میں یوٹرن لینے کیخلاف حزب اختلاف سے ملک بھر میں ہڑتال کے اعلان پر مظاہرین دارالحکومت میں کابینہ بلڈنگ کے باہر جمع ہوگئے اور سڑک کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا اور سرکاری ملازمین کو عمارت میں داخلہ سے روک دیا ۔ عمارت میں داخلہ کی کوشش کونیوالے ایک سرکاری ملازم نے کہا کہ ہمیں واپس گھر جانے اور آئندہ کی ہدایات کا انتظار کرنے کیلئے کہا گیاہے تاہم ہڑتال کے باوجود ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق جاری رہی ۔

مزید :

عالمی منظر -