شمالی یمن میں جھڑپیں جاری،غذائی اشیاءکی شدید قلت پیدا ہو گئی

شمالی یمن میں جھڑپیں جاری،غذائی اشیاءکی شدید قلت پیدا ہو گئی

  

صنعائ(اے پی پی) یمن میں دہشتگردوں اور اطوثی گروہ کے درمیان چھڑپوں میں کم از کم 120افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ ماہ فائر بندی کے معاہدہ کے نگراں کمیٹی کے چیئرمین اطوثی گروہ اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں شہر دماج میں ہوئیں جبکہ شمالی یمن میں بحران کا خاتمہ کرانے کیلئے تشکیل دی گئی صدارتی کمیٹی کے سربراہ یحیٰ ابو اصبع نے دماجکی صورتحال کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونیوالوں کی لاشیں سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں۔

 جبکہ علاقہ میں غذائی اشیاءکی شدید قلت ہے ۔ یمنی صوبے حعدہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے اطوثی گروہ اوردہشتگردوں میں جھڑپیں جاری ہیں جن میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -