جنوبی کوریا نے فضائی کمپنیوں کو بحیرہ مشرقی چین پر قائم نیا فضائی زوناستعمال کرنے سے روک دیا

جنوبی کوریا نے فضائی کمپنیوں کو بحیرہ مشرقی چین پر قائم نیا فضائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) جنوبی کوریا کی حکومت نے ہوائی کمپنیوں کو نوٹس دیا ہے کہ وہ مسافر بردار طیاروں کا روٹ اس علاقے سے ہٹا لیں جسے بیجنگ نے میزائل ہدف کا خطہ قرار دے دیا ہے۔ جاپان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکاکے بعد جنوبی کوریا کی حکومت نے بھی اپنی فضائی کمپنیوں کو بحیرہ مشرقی چین میںمتنازع جزائر پر قائم نئے فضائی زون سے گذرنے سے خبردار کر دیا ہے۔جنوبی کوریا کی حکومت نے ہوائی کمپنیوں کو نوٹس دیا ہے کہ وہ مسافر بردار طیاروں کے روٹس اس علاقے سے ہٹا لیں۔پیر کو سیﺅل میں قومی سلامتی بارے اجلاس بھی ہوا جس میں چین کی طرح میزائل کے اہداف کی حدود کو بڑھائے جانے پہ غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ 5 دسمبر کو کیا جائے گا ۔

مزید :

عالمی منظر -