مصر ¾مظاہرین پر پولیس ٹوٹ پڑی ¾متعدد افراد زخمی ہوگئے

مصر ¾مظاہرین پر پولیس ٹوٹ پڑی ¾متعدد افراد زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 قاہرہ(این این آئی)مصر میں نئے آئینی مسودے کی منظوری کے خلاف جمع ہونے والے مظاہرین پر پولیس ٹوٹ پڑی، آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ بھی کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے آئین ساز پینل نے نئے آئین کے مسودے کی منظوری دےدی مجوزہ آئینی مسودے پر جنوری میں ریفرنڈم کرایا جائےگا نئے آئین کے اطلاق کے 6 ماہ بعد ملک میں صدارتی انتخابات ہوں گے ¾نئے آئین میں فوج کے اختیارات میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے جس کے خلاف معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا گزشتہ رات قاہرہ میں مظاہرین او پولیس کی جھڑپیں ہوئیں، سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
دوسری جانب قاہرہ یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبہ نے گزشتہ روز کے مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے طالب علم کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے میں حصہ لیا۔

مزید :

عالمی منظر -