چین نے چاند کے لیے اپنا پہلاخلائی مشن روانہ کر دیا

چین نے چاند کے لیے اپنا پہلاخلائی مشن روانہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (اے پی پی) چین نے چاند کی سطح پر اترنے والا اپنا پہلا خلائی مشن روانہ کر دیا ہے۔ یہ خلائی جہاز جنوب مغربی چینی صوبے سی شوان میں قائم شیچانگ سیٹیلائٹ لانچ سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے روانہ کیا گیا۔ چینگ ای تھری نامی یہ بغیر انسان خلائی مشن ایک گاڑی کا حامل ہے،جو دسمبر کے وسط میں چاند کی سطح پر اترے گا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ وہ چین کو خلائی تحقیق کے میدان میں سپر پاور دیکھنا چاہتے ہیں۔چینگ ای تھری ایک لینڈ روور ایک مون روور پر مشتمل ہے جس کا مشکل ترین ٹاسک چاند کی سطح پر محفوظ لینڈنگ ہو گا۔اس مشن کی روانگی کو چین کے سرکاری میڈیا پر براہ راست دکھایا گیا۔امریکا اور روس کے بعد چاند کے مشن پر جانے والا یہ تیسرا اور اکیسویں صدی میں بیجھوائے جانے والا پہلا مشن ہے۔

مزید :

عالمی منظر -