ادھم پور مےں دھماکہ خیز مواد کے پھٹ جانے سے تین افراد ہلاک

ادھم پور مےں دھماکہ خیز مواد کے پھٹ جانے سے تین افراد ہلاک

  


سری نگر (کے پی آئی) ادھم پور مےں دھماکہ خیز مواد کے پھٹ جانے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ تفصےلات کے مطابق اودھمپور ضلع میںتعمیری کام کیلئے منتقل کئے جارہے دھماکہ خیز مواد کے پھٹ جانے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تعمیراتی کمپنی پی ایم جی ایس وائی سکیم کے تحت پنچیری پنچایت کے لدا علاقے میںکام مکمل کرنے کے بعد سامان اور دھماکہ خیز مواد دوسری جگہ منتقل کررہی تھی ۔ منتقلی کے دوران صبح پونے نو بجے ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں موقعہ پر ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے ۔
زخمی افراد کو ہسپتال کی جانب لیجایاہی جارہاتھا کہ انہوںنے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

مزید :

عالمی منظر -