عرب ممالک روا رکھے جانیوالے مغربی دنیاکے تعصبات کاخاتمہ کرنے کےلئے خودآگے آئیں ¾ شہزادی ریم علی

عرب ممالک روا رکھے جانیوالے مغربی دنیاکے تعصبات کاخاتمہ کرنے کےلئے خودآگے ...

  

عمان(این این آئی) اردن کے دارالحکومت عمان میںقائم اردن میڈیاانسٹی ٹیوٹ کی بانی شہزادی ریم علی نے عربوںپر زوردیا ہے کہ وہ اپنے بارے میں روا رکھے جانیوالے مغربی دنیاکے تعصبات کاخاتمہ کرنے کے لیے خودآگے آئیں۔العربیہ ٹی وی چینل کی دسویں سالگرہ کے موقع پرمنعقد ہونے والی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادی ریم نے کہاکہ مجھے ہالی ووڈ کی فلموں میں عربوں کے بارے میںپیش کیے جانے والے گھسے پٹے تاثراور مغربی دنیاکے بعض ذرائع ابلاغ میں عربوں کی رپورٹنگ کے دوران سامنے آنے والے تعصبات کابخوبی علم ہے۔ مجھ سے جب یہ پوچھا جاتاہے کہ ہماری شہرت کوداغدار کیوں کیا جاتا ہے تومیں استفسارکرتی ہوںکہ کیااپنی ساکھ بہتربنانا ہماری ذمے داری نہیں؟ہم مغرب سے اس بات کی توقع کیوںرکھتے ہیں کہ وہ ہماری لڑائی لڑے۔

میراتجربہ ہے کہ ہم اپنے بارے میںیا تو انتہائی معصومیت کاشکار ہیںیا پھرہمیں اپنے بارے میں احمقانہ جہالت کاسامنا ہے۔ یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم دوسروں ک واپنے بارے میںبتائیں تاکہ وہ ہمارے بارے میں گھسی پٹی سوچ کا شکار نہ ہوسکیں۔ دبئی کے برج الخلیفہ میںواقع ارمانی ہوٹل میں ہونے والی گلوبل ڈسکشن میںشرکت کے بعدمنعقدہ خصوصی گالاڈنر سے خطاب کرتے ہوئے شہزادی ریم علی نے چینل کوانگریزی ویب سائٹ کے ازسرنو اجراپرمبارکباد دی۔

مزید :

عالمی منظر -