اداکارہ کرینہ کپور اداکار فرحان اختر کے مقابل کاسٹ

اداکارہ کرینہ کپور اداکار فرحان اختر کے مقابل کاسٹ

  


ممبئی(اے پی پی) اداکارہ کرینہ کپور کو نئی فلم ” ممبئی سمورائی “ میں اداکار فرحان اختر کے مقابل کاسٹ کر لیا گیا۔ ممبئی سمورائی دیو بنگال بنائیں گے ۔ اس فلم میں ایک یا دو نہیں بلکہ سات سے آٹھ مرکزی کردار نظر آئیں گے اور کرینہ اور فرحان کے کردار ان کے اب تک ادا کئے جانے والے تمام کرداروں سے مختلف اور ہٹ کر ہونگے ۔ فرحان اختر نے اس بارے کہا ہے کہ دیو بنگال کی فلم کا کردار انہیں مختلف لگا اس لیے انہوں نے فلم میں کام کیلئے ہاں کی ہے جبکہ اس کے ساتھ ان کا کرینہ کے ساتھ کام کرنے کا شوق بھی پورا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرینہ ایک اچھی اور پیشہ ور اداکارہ ہے۔ دوسری طرف کرینہ نے بھی فرحان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر فن مولا آرٹسٹ ہیں ۔ ان کی فلم بھاگ میکھا بھاگ میںان کی اداکاری دیکھ کر میں مبہوت رہ گئی تھی ۔ فلم کی عکسبندی آئندہ سال شروع ہوگی ۔ کرینہ کپور ان دنوں سالانہ چھٹیوں پر سوئیز لینڈ جانے کی تیاریاں کر رہی ہے وہ ہر سال دسمبر میں اپنے خاندان والوں کے ساتھ چھٹیوں پر وہاں جاتی ہیں۔

مزید :

کلچر -