زندگی کے ہر گذرتے لمحے کو انجوائے کرتا ہوں‘سیف علی خان

زندگی کے ہر گذرتے لمحے کو انجوائے کرتا ہوں‘سیف علی خان

  

ممبئی(اے پی پی)اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ نہ جانے کسی وقت موت آجائے اس لیے وہ اپنی زندگی کے ہر گزرتے پل کا بھر پور مزہ لیتے ہیں۔ سیف نے کہا کہ ان کو والد کی وفات کے بعد سے ان کو ہر وقت موت کا دھڑکا لگا رہتا ہے اور نہ جانے کس وقت مر جاﺅں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس خیال کی وجہ سے اپنی زندگی کے ہر لمحہ کو یہ سوچ کا انجوائے کرتے ہیں کہ نہ جانے اگلا لمحہ دیکھ سکوں گا یا نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سیف علی خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آنے کے بعد سے ان کے سیکھنے کی رفتار نسبتاً آہستہ ہے اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ 90کی دہائی سے لیکر اب تک کی ان تمام فلموں میں سے فلم بلٹ راجہ میں ان کی اداکاری سب سے بہتر ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہیں قدرت نے دو بچے دیئے ہیں اور مزید بچوں کی انہیںابھی کوئی جلدی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اور کرینہ اس قدر مصروف ہیں کہ نئے بچے کو وقت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ایسے میں بچے کی خواہش صرف خودغرضی ہوگی۔

مزید :

کلچر -